ڈیرہ بگٹی، مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(یو این اے )گرمی لگنے اور ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،زرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مخلتف واقعات میں جوانسالہ لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے پہلا واقعہ نواحی علاقہ پیرکوہ سے متصل پیرسہری دربار ایریا میں پیش آیا جہاں اپنے گائے کو ڈھونڈنے والا شخص دین محمد گرمی لگنے سے بیہوش آگیا جسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا دوسرا واقعہ ڈیرہ بگٹی ٹان میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز گرمی لگنے کے واقعے میں محلہ ژانکو کا رہائشی نوجوان شدید بخار کے بعد دم توڑ گیا جبکہ تیسرے واقع نواحی علاقے سب تحصیل سنگسیلہ سے متصل علاقے سمنے میں جوان عمر خاتون برساتی تالاب سے پانی بھرتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی زرائع کے مطابق خاتون کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا ڈوبنے والی لڑکی کی چند دنوں بعد شادی طے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں