بولان ،بند راستے کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا

بولان(یو این اے )بولان میں قومی شاہراہ کو دربی کے مقام پر خراب ٹرالر کی وجہ سے بند راستے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمیل احمد بلوچ کے مطابق پہلے جو پھنسی ہوئی ،گاڑیاں ہیں ان کو نکالا جارہا ہے اس کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے باقاعدہ کھول دیا جائیگا۔خراب گاڑی کا ایکسل کوئٹہ سے بنا کر لایا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو ذحمت اٹھانی پڑی اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ گاڑی مین سڑک پر خراب ہوئی تھی جسکی وجہ سے راستہ بند تھا ایف سی،پولیس اور لیویز اہلکاروں کی مدد سے چھوٹی گاڑیوں کی روانی کو ممکن بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر کپیٹن(ر)جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ دربی کے مقام پر پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے بعدجو پیچھے گاڑیاں کھڑی تھیں ان کو نکالا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں