حب ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
حب(نمائندہ انتخاب )حب شہر میںگزشتہ ایک ہفتےکے دوران چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان،تفصیلات کے مطابق حب شہر کے امن وامان کے مخدوش حالات میں تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا وارداتیں روز کا معول بن گئیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب سٹی سے ہائیٹ تھانہ تبادلہ ہونے والے حوالدار مہر اللہ جمعہ کی شام کو حب مشرقی بائی پاس پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر کار نقدی رقم اور موبائل فون چھین لیئے فرار ہو گئے تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر حب سرکل پولیس نے ساکران کے علاقے چیکو باغ سے کار برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید برآں جمعہ کی صبح کو حب شہر میں بروہی بلوچ مارکیٹ میں MCBبنک کے قریب واقع حب سولر شاپ پر آنے والے دو موٹر سائیکل سوار کلاشنکوف بردار ڈاکوئوں نے ہندو تاجر رمیش کمار سے گن پوائنٹ پر نقدم رقم قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان جسکی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جاتی ہے لوٹ کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں عدالت روڈ پر غنی پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح رہزن ایک شہری سے اُسکی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، دوسری جانب چوروں نے ایدھی کے رضاکاروں کو بھی نہیں بخشا ،دن دہاڑے نامعلوم چور ایدھی رضاکار کے گھر کے تالے توڑ کر گھر کا صفایا کر دیا اور لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے حب کے عوامی حلقوں اور شہریوں و تاجروں نے تعجب اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی دن میں لوٹ مار کی تین وارداتیں ہوئی ہیں جس میں سے پولیس اپنے پیٹی بھائی کی مدد کیلئے فوری طور پر ایکشن میں آجاتی ہے لیکن دیگر شہری اور تاجر کو لوٹنے والے مسلح ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے ۔حب شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں پر نہ صرف شہری پولیس کی کارکردگی سے ناخوش اور برہم ہیں بلکہ تاجر برادری بھی عدم تحفظ کا شکار ہونے کے سبب کاروبار کوبرقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار ہے ۔حب سٹی ،ہائیٹ ،اور ساکران میں مکمل طور پر ڈاکو راج قائم ہے ۔


