ہرنائی، کوئلے سے لوڈ ٹرک جلانے اور ڈرائیوروں کو قتل و زخمی کرنے کیخلاف شٹرڈاؤن
ہرنائی(نمائندہ انتخاب)گزشتہ شب ہرنائی سنجاوی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے کوئلے سے لوڈ دو ٹرک جلائے اورایک ڈرائیور کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کرنے کیخلاف ہرنائی بازار میں مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال کیا گیا ہے۔ ملک عزیز اللہ ترین کا کہنا تھا کہ ہرنائی گزشتہ شب ہرنا ئی سنجاوی روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹرک جلائے اورایک ڈرائیور کو قتل جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ۔ زخمیوں کو نہ انتظامہ اٹھا کر لا رہے تھے نہ ہمیں جانے دے رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زخمیوں کو اٹھانے کے لیے لیویز والے نہیں چھوڑ رہے تھے کہا ڈی سی کا حکم ہے ۔ ملک عزیز اللہ ترین نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے گلہ نہیں وہ غیر اور باہر سے آئے ہوئے مگر اپنے ہرنائی کے لیویز انتظامیہ کا رویہ نامناسب رہا ۔ ملک عزیز اللہ ترینزور زبردستی جاکر ایک زخمی ڈرائیور کو اٹھا لایا اور ہسپتال لے گئے۔
Load/Hide Comments


