ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن پشین کا سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کیخلاف عدالتی بائیکاٹ
پشین ( آئی این پی )ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن پشین نے کلی ملیزئی اور پشین با زار میں لیویز اور پولیس اہلکا روں پر حملوں کے خلا ف عدالتی با ئیکاٹ کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن نا ئب صدر محمد اکبر کا کڑ ایڈووکیٹ کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملیزئی لیویز چو کی اور پشین با زار میں جا ن اڈا کے قریب ٹریفک پو لیس اہلکا ر پر حملوں کے خلا ف ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کی جا نب سے بدھ کے روز عدالتی با ئیکاٹ کی گئی ہے انہوں نے اپنے بیان میں فورسز پر پے در پے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


