مستونگ، قاتلانہ حملے میں ڈی سی پنجگور جاں بحق، ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی

مستونگ (صباح نیوز)مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کنڈ عمرانی کے مقام پر مسلح افراد نے ڈی سی پنجگور کے گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، انتخاب کی خبر کے مطابق ہسپتال زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے کمر میں گولی لگی تھی۔ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال لاتے ہوئے راستے میں زیادہ خون بہنے سے جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں