وفاقی حکومت بلوچستان میں تخریب کاری کیخلاف ہرممکن تعاون کرے گی، خواجہ آصف کی سرفراز بگٹی کو یقین دہانی
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ، اس دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو بارآور بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلی سرفراز بگٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں تخریب کاری کیخلاف ہرممکن تعاون کرے گی۔ملاقات کے دوران وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بلوچستان کی صورتحال پر آگاہی دی۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز بحالی امن کے لیے کوشاں ہیں، تخریب کار غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ تخریب کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بحالی امن کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گی


