پکتیکا پر پاکستانی فضائی حملے میں افغان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑی جاں بحق ہوئے، افغانستان کرکٹ بورڈ

کابل (ویب ڈیسک) پکتیکا میں حملے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ میچ منسوخ کر دیے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے صوبہ پکتیکا میں ایک حملے کے بعد اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جہاں گزشتہ شام ضلع ارگن میں ایک فضائی حملے میں تین کرکٹ کھلاڑی جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے نتیجے میں بورڈ نے پاکستان کے ساتھ آئندہ میچز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز، افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تین کھلاڑی کبیر، صبغت اور ہارون جو ایک ٹورنامنٹ کے لیے خطے میں تھے، تازہ ترین فضائی حملے میں پانچ دیگر افراد کے ساتھ پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے حملے میں جاںبحق ہوگئے اور کہا کہ سات دیگر زخمی ہوئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کرکٹرز کو ضلع ارگون میں ایک اجتماع کے دوران نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ پکتیکا کے دارالحکومت شرانہ میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں