بارکھان کے علاقے رکھنی زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ، متعدد کچے مکانات کو نقصان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارکھان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر زیر زمین، مرکز رکھنی سے 39 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے باعث متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا اور قیمتی گھریلو سامان ملبے تلے دب گیا۔ زلزلہ کے باعث کہیں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں