رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، وفاق فیصلے پر نظر ثانی کرے، شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے