جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو امریکہ بہت زیادہ پیسہ کماتا ہے، ٹرمپ

ویب ڈیسک : ایران میں نئے رہبرِ اعلیٰ کے پہلے بیان کے نشر ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ردِعمل سامنے آیا ہے جنھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے امریکہ کو کافی فائدہ ہوا ہے۔انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’امریکہ دنیا میں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اس لیے جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہم بہت زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک صدر کے طور پر میرے لیے اس سے کہیں زیادہ اہم اور دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ایک’شرپسند سلطنت‘ یعنی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے کیونکہ وہ مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو تباہ کر سکتا ہے اور میں کبھی ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں