پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، خداباداں میں ٹیلی فون ایکسچینج کی بیٹریاں بھی ناکارہ ہوگئیں، صارفین سہولت سے محروم
پنجگور(نامہ نگار) پنجگور کے علاقے خداباداں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوتے ہی ٹیلی فون ایکسچینج بھی کام چھوڑ جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک سال قبل پنجگور کے علاقے خداباداں میں ایک جدید ٹیلی فون ایکسچینج کی تنصیب کردی گئی تھی مگر چند ماہ سے بیڑیوں کے کمزور ہونے پر بجلی کے لوڈ شیڈنگ شروع ہوتے ہی ایکسچینج بھی کام چھوڑ جاتا ہے، صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ریونیو کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی وصولی پنجگور سے کررہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہاہے صارفین نے اپیل کی ہے کہ خداباداں ایکسچینج کی بیڑیوں کو فوری طور پر تبدیل کر کے صارفین کو 24 گھٹنے سروس فراہم کی جائے۔
Load/Hide Comments


