پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، اردگان
ویب ڈیسک : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک بھی اس معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی ’تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے بین الاقوامی قانون کے احترام، مکالمے اور سفارت کاری پر مبنی اپنے اصولی مو¿قف پر ثابت قدم رہے گا۔‘ترک صدر کے مطابق یہ معاہدہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کی ترقی اور شدت پسندی کے خلاف جدوجہد میں معاون ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی نے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ان تینوں ممالک میں سے ’کسی ایک ملک پر مسلح حملہ، سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔‘


