امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس پریس سیکرٹری کا عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کی عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی۔امریکی صدر نے کیرولین کو بہترین پریس سیکرٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا، 28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں۔اس حوالے سے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ کیرولین لیویٹ نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں، لیوٹ نے وائٹ ہاو¿س میں اپنے رول کو "زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی” قرار دیا۔
Load/Hide Comments


