بلوچستان میں 9 انتہائی مطلوب دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی ،بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون وزیرِ داخلہ بلوچستان برائے میڈیا امور بابر یوسفزئی کے مطابق 9 انتہائی مطلوب دہشت گرد خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر انعام مقرر کر دیا۔مطلوب خواتین دہشت گردوں سے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے تک انعام دیا جائے گا۔بابر یوسفزئی نے بتایا کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد یا ان کے بارے میں اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیوانی اور تربت سے ہے۔ حکومتِ بلوچستان نے ان خواتین کو انتہائی مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


