تربت، دشت میں آتشزدگی درخت جل گئے
تربت(نمائندہ انتخاب) تحصیل دشت کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پر درخت جل گئے، آگ لگنے یا لگانے کے اسباب معلوم نہ ہوسکے، دشت سے آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ شام دشت اسپ ء گز کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی لنگاسی تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں درخت آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئے
Load/Hide Comments


