سوئی، غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کا قتل کردیا
ڈیرہ بگٹی :سوئی میں خون سفید ہوگیا غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ظفر کالونی سوئی میں پی پی ایل کے ویل نمبر ایک کے قریب بدخلف بیٹے نے ماں کو کاری قرار دے کر قتل کردیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم رضو خان نامی شخص نے اپنی والدہ مسمات مائی وسائی کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقع کا سن کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments