اپوزیشن کی احتجاجی تحریکوں کی دھمکیوں سے کچھ نہیںہونے والا،بابر یوسفزئی

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابقہ ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ھے کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریکوں کی دھمکیوں سے کچھ نہیں ھونے والا ، ماضی میں بھی اپوزیشن اس طرح حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشیش کرتی رہی ھے عوام ہماری حکومت پر اعتماد رکھے انشا اللہ جلد ملک عظیم کو تمام مسائل سے نکالے گے حکومت کو اس وقت کرونا ، کمزور معیشت ، بارڈر پر سنگین حالات کا سامنا ھے انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اتریں گی سابقہ حکومتوں نے ملک کو بری طرح لوٹا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا ریکارڈ 5 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا بدقسمتی سے کرونا جیسی وبا کے بعد پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت بھی متاثر ھوئی اگر کرونا جیسی وبا نہیں آتی تو ملک درست سمت میں چل پڑا تھا پوری قوم وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد رکھے پاکستانی قوم کو اکیلے نہیں چھوڑ ینگے عظیم قومیں مشکل وقت میں اپنے مخلص رہنماں پر یقین رکھتی ھے عوام کی تمام تر مشکلات اور تکالیف کا اندازہ ھے حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اضافہ کی وجہ سے ھے ابھی بھی ہمسایہ ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ھیں بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام اور غریب طبقے کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ھے سطح غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے افراد کی مشکلات کا بھی اندازہ ھے انشا اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو اس مشکل وقت سے نکالیں گے سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بہت بے دردی سے لوٹا اور ملک کی معیشت کو بہت کمزور کیا جب ہمیں حکومت ملی ملکی خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ھوا تھا انشا اللہ پاکستان کا اچھا وقت آئیں گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھوگا بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں عوام دوست ھیں انشا اللہ پاکستان کا زرمبادلہ بہتر ھوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں