مزید جنازے اٹھانے سے پہلے ڈی جی خان کوئٹہ،کوئٹہ کراچی شاہراہیں دو رویہ کی جائیں، مولانا ہاشمی
کوئٹہ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مزید جنازے اٹھانے ا وراحتجاج کرنے سے پہلے ڈیرہ غازی خان کوئٹہ،کوئٹہ کراچی شاہراہیں فی الفور دورویہ کیا جائے شاہراہوں کو دورویہ کرنے اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے لانگ مارچ خوش آئند ہے یہ مارچزحکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکرنے کیلئے کیے جارہے ہیں تنگ وٹوٹھی شاہراہوں پر حادثات کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے دیگر صوبوں میں موٹروے،میٹروبس،گرین بسزوسفر کی جدید شاہراہیں،ٹرانسپورٹس کی سہولیات مل رہی ہے تو اس حوالے سے بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک جب تک جاری رہیگا۔فاصلے،غربت،زراعت زیادہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں سفری سہولیات دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہونی چاہیے مگر یہاں معاملہ بلکل اس کے برعکس ہے۔حکومت نے اگر شاہراہو ں کو دوریہ اور سفر کی جدید سہولیات فراہم نہ کیے تو بھر پور احتجا ج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی،خوشحالی اور روزگار کی راستے محدود کیے گیے ہیں بلوچستان کوترقی وخوشحالی کے حوالے سے نظر اندازکیاگیا ہے لوٹ مار کرنے والوں سے حساب،بدعنوانی کا راستہ روکھنے کے حوالے سے بھی بلوچستان میں یکسر مکمل خاموشی ہے جس نے جتنا لوٹااور جو جتنا کھارہے ہیں کسی کو کچھ نہیں کہا جائیگاسابقہ اورموجودہ لوٹ مار کرنے والے دونوں آزادہونے کی وجہ سے بدعنوانی خاتمہ ہونے کے بجائے روزافزوں بڑھ رہی ہے۔بدقسمتی سے لوٹ مار زیادہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی شاہراہیں موٹروے کی طرح بن گئی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔شاہراہوں پر حادثات،قیمتی جانی نقصان اور اسمبلی میں بار بار اس حوالے سے آوازبلند کرنے کے باوجود ہر طرف اندھیر نگری،غفلت وکوتاہی جار ی ہے۔جماعت اسلامی صوبے کے قومی سلگتے مسائل کے حل،لوٹ مار کے خاتمے اورلوٹ مار کرنے والوں کو قرارواقعی سزادینے کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کریگی جماعت اسلامی اقتدارمیں آئی تو لوٹ مار کرنے والوں کو بھرپور سزاملیگی عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ معاشی آئیگی حقوق مل سکیں اور اہل بلوچستان بھی ترقی وخوشحالی کی سفر میں شریک ہواور ہمارے وسائل کو ہڑ پ کرنے والوں کو سزامل سکیں #


