این آر او کون دے سکتا ہے کون نہیں، بحث بیکار ہے، سعد رفیق

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ این آر او کون دے سکتا ہے کون نہیں، بحث بیکار ہے۔اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این آر او کون دے سکتا ہے کون نہیں، بحث بیکار ہے،این آر او دیں نہ لیں، ملک کو انتشار اور تصادم سے بچائیں۔سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ کرسی چھوڑیں، فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے جائیں، ووٹ کا فیصلہ سب تسلیم کریں، پاکستان کو آگے بڑھنے دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں