جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا
واشنگٹن:امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک اور پاکستان نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ سلمان احمد اوباما نیشنل سیکورٹی کونسل میں اسٹریٹیجک پلاننگ کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ بحیثیت ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کریں گے
Load/Hide Comments


