پی بی 20 وڈھ پر دھاندلی کیلئے صف بندی کی جارہی ہے، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ (یو این اے) جھالاوان عوامی پینل کے رہنما ندیم الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ 21اپریل کو وڈھ میں ضمنی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں جس کیلئے باقاعدہ طور پر ابھی سے دھاندلی کیلئے صف بندی کی جارہی ہے اس طرح کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ماضی میں قوم پرستی کے نام پر برسر اقتدار آنے والے نے ایک مرتبہ پھر اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرکے دھاندلی کیلئے پلاننگ کی ہے جن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ندیم الرحمن بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے بلوچ قومی تحریک ساحل وسائل کا نعرہ لگانے والوں نے ایک مرتبہ پھر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا پلاننگ بنا لیا ہے، تاکہ اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں اس مرتبہ دھاندلی نہیں کرنے دیں گے 21 اپریل کو وڈھ کے عوام میر شفیق الرحمن مینگل کو کامیاب کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز بی این پی کی جانب سے ان کے دو کارکنوں کی اغوا کی جو بات کی جارہی ہے، وہ دونوں مختلف دہشتگردی کے مقدمات میں انتظامیہ کو مطلوب ہیں۔ بی این پی اسی پر اپنے آئندہ کی دھاندلی کی کوشش کررہی ہے کیونکہ ماضی میں وفاقی وزارت اور گورنر شپ لینے کے بعد اس مرتبہ پھر دھاندلی کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں اپنے مرضی کے ڈی آر اوز تعینات کررہے ہیں تاکہ شکست سے بچ کر کامیابی حاصل کریں لیکن 21اپریل کو وڈھ کے عوام میر شفیق کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جھالاوان پینل اور بی این پی کے موقف میں آسمان زمین کا فرق ہے بی این پی کے لوگوں نے ماضی میں قدوس بزنجو کی حمایت کرکے ان سے اربوں روپے کے مراعات لیے اس کے بعد عمران خان کو بلیک میل کر کے ان کو بھی لوٹا اور لشکر بلوچستان کے نام پر دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ا س کے مقابلے میں میر شفیق الرحمان مینگل عوام کے خدمت کے جذبے سے شرشار ہیں انشا اللہ جیت ہماری ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں