کوئٹہ،ائیرپورٹ روڈفائرنگ کے تبادلہ میں ایک چور زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ ائیرپورٹ روڈفائرنگ کے تبادلہ میں ایک چور زخمی حالت میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر پولیس اور چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک چورکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار چور سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک ٹی ٹی پستول برآمدکر لی۔چور کی شناخت شیر محمد بڑیچ ولد آغا محمد کے نام سے ہوئی،  مزید تفتیش کے لیے چور کو ائیرپورٹ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں