بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات

کوئٹہ(یو این اے )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان وزیراعلی ہاس میں ملاقات ہوئی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے دریافت کیاچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں سے متعلق دریافت کیاوزیراعلی بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر اعلی سطح کے صحت کے مراکز جلد مکمل ہوں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں