بلوچستان سے لوڈنگ ان لوڈنگ بند ، ہزاروں ٹرک شاہراہوں پر کھڑے ہوگئے

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کہ آج احتجاج کا دوسرا دن بلوچستان سے لوڈنگ ان لوڈنگ بند ہے اور مکمل کامیابی کے ساتھ ہڑتال جاری ہے کوئی بھی ٹرک لوڈ لوڈنگ نہیں کی گئی ہے یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک مرکزی حکومت ہمارے مطالبات پر غور نہیں کرتے پنجاب اور سندھ میں ہمارے ہیوی ٹرانسپورٹ کو ایکسل لوڈ کی غلط لمٹ بنا کر ناجائز چالان کی اڑ میں ہیوی ٹرانسپورٹ کو لوٹا جا رہا ہے جگہ جگہ چیک پوسٹوں سے ہمارے ٹرک ڈرائیور ٹرک چلانے سے قاصر ہو چکے ہیں مرکزی حکومت ہمارے جائز مطالبات پر جلد سے جلد عمل درامد کرے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کو مزید سخت کریں گے اور اس کے دائرے کو صبح بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں تک پھیلائیں گے جس میں تمام صوبےمتاثر ہو سکتےایشیا خرد ونوش کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا اب تک ہزاروں ٹرک مختلف پارکنگ اور شاہراہوں پر کھڑے کر دیے گئے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے لیکن حکومت خواب خرگوش سور اختیار کر چکی ہے سور جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں