امان اللہ کنرانی نے بلو چستان اسمبلی کی عمارت گرانے کے فیصلے کوعدالت میں چیلنج کر لیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر وسینیٹر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت جو بلوچستان کی ثقافت کا آئینہ دار کو گراکر نئی عمارت کیلئے 5 ارب روپے کی خطیر رقم حالیہ مالی سال 2024-24 میں مختص کرنے کو آئین کے آرٹیکل 28 کے منافی و صوبے کے بلوچ و پشتون قومیتوں کی شناخت مٹانے و قومی وسائل کے ضیاع و سیاسی عداوت و بدنیتی پر مبنی کی بنیاد پر بلوچستان ھاءکورٹ میں اپنی طرف سے ذاتی حیثیت میں ایک آئینی درخواست کے زرئیعے چیلج کرتے ھوئے حکومت بلوچستان کے وزیراعلی بذریعہ پرنسپل سیکریٹری و سپیکر بلوچستان اسمبلی و ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کو فریق بنایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں