حکومت کی ملازم دشمن پالیسی نے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر رکھا ہے، مطالبات تسلیم کیے جائیں، ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈی آر اے الاﺅنس سمیت تمام مطالبات جائز ہیں، حکومت وقت کی ملازمین دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، 30,31 کی صوبائی سطح پر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈی آر اے الاﺅنس سمیت تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ملازمین دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا کہ ملازمین دشمن پالیسیوں کے باعث بلوچستان کے ملازمین میں بے چینی پیدا کرکے انہیں احتجاج پر مجبور کرے، بلوچستان کے ملازمین پہلے ہی دیگر صوبوں کے نسبت کم مراعات اور کم تنخواہوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں مگر بدقسمتی سے حکومت ملازمین کا معاشی استحصال کرنے پر تلی ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ نیشنل پارٹی بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کو جائز سمجھتے ہوئے ان کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوگی کیونکہ نیشنل پارٹی عوام دوست اور ملازمین کے حقوق کی پاسبان ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے مزید کہا کے گرینڈ الائنس کی 30,31 کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے اور عوام اور تاجر برادری سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے۔ آخر میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے کیونکہ حکومت نے نہ ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا نہ ہی بلوچستان کے ملازمین کو کوئی بہتر پیکیج فراھم کیا ہے اب تک بلکہ الٹا ان کے جائز حقوق اور الاﺅنس دینے سے بھی انکاری ہے اور بلوچستان کے بجٹ کو مال غنیمت سمجھتے ہوئے اپنی شاہ خرچیوں کرپشن اور بندر بانٹ میں لٹا رہی ہے جو کسی صورت بھی نیشنل پارٹی کے لیئے قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں