تربت، کولواہ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی گاڑیاں نذر آتش کردیں

تربت (بیورو رپورٹ) تربت کے علاقے کولواہ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق ہوشاپ کولواہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دو ڈمپر گاڑی، دو اسکیویٹر گاڑیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے نتیجے میں بھاری مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگنے کے باعث گاڑیاں جل کر ناکارہ ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں