بلوچ ٹیک نے دنیا کا پہلا بلوچی اے آئی پلیٹ فارم متعارف کروا دیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچی زبان کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے بلوچ ٹیک (Balochtech.com) نے دنیا کا پہلا مکمل بلوچی اے آئی پلیٹ فارم جاری کر دیا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر بلوچی زبان کو بولنے، سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے کی جامع صلاحیت رکھتا ہے۔ بلوچ ٹیک کے بانیوں کے مطابق، یہ پلیٹ فارم ویب سائٹ، اینڈرائیڈ ایپ اور آئی او ایس ایپ کی شکل میں دستیاب ہے، جو بلوچی بولنے والوں، زبان سیکھنے والوں، طلبہ، صحافیوں اور محققین کے لیے ایک جدید اور سادہ ڈیجیٹل ٹول فراہم کرتا ہے۔ بلوچی اے آئی نہ صرف لغت کا کام کرتا ہے بلکہ سوالات کے جواب دیتا ہے، بلوچی میں مضامین اور تحریر لکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، روزمرہ گفتگو کو آسان بناتا ہے اور زبان کے درست استعمال کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بلوچی زبان کو ڈیجیٹل دور میں زندہ اور فعال رکھنا ہے، تاکہ نئی نسل اپنی مادری زبان کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ سکے اور اسے تعلیم، تحقیق اور روزمرہ زندگی میں بھرپور استعمال کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں