اوتھل میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

اوتھل (نامہ نگار) اوتھل سٹی میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر واقع کارپینٹر کی دکان کے سامنے ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ، دو بچوں سمیت ایک ضعیف العمر شخص 3 افراد زخمی، DHQ اوتھل منتقل، تفصیلات کے مطابق اوتھل سٹی میں مین آر سی ڈی شاہراہ نزد ہسپتال روڈ پر واقع کارپینٹر کی دکان کے سامنے ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد مختیار علی ولد علی محمد قوم ہاشمانی بلوچ سکنہ لاکھڑا گڈری لاکھڑا، محمد ھارون ولد میر انور قوم برہ سکنہ گب کوری سکنہ اوتھل ،اللہ بخش ولد علی داد قوم جاموٹ سکنہ جاموٹ کالونی اوتھل زخمی ہو گئے۔جنہیں DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ہوئے ہیں۔عینی شائیدین کے مطابق دو افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے اور ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، جب کہ اوتھل پولیس موقع پر پہنچ کر اس جگہ کا معائنہ کیا۔اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے