اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں 70 ہزار فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، خبر رساں ادارہ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں تقریباً 70 ہزار فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے اب غزہ میں اموات کی تعداد کے حوالے سے وہی تخمینہ اختیار کر لیا ہے جو غزہ کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ طویل عرصے سے درست قرار دیتے آ رہے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی صحت وزارت کی جانب سے جاری کردہ اموات کے اعداد و شمار قابل اعتماد ہیں، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 71 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں، اکتوبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے 480 سے زائد افراد بھی شامل ہیں، وزارت صحت کے مطابق ہزاروں افراد اب بھی غزہ کے تباہ شدہ علاقوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، غزہ کی وزارت صحت ہلاک ہونے والوں کے نام اور عمریں بھی جاری کرتی ہے، تاہم وہ شہریوں اور جنگجوﺅں میں فرق نہیں کرتی، البتہ اس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے