ایران میں جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے والے کمپاﺅنڈ کو تباہ کردیا، اسرائیلی فوج

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ کی گئی ایرانی سائٹ جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت کو جدید بنانے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران کیے گئے حملوں میں اس نے تہران میں جوہری ہتھیار بنانے والے کمپاﺅنڈ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق ایرانی حکومت جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو جدید بنانے کے لیے تالیغان کمپاﺅنڈ کو استعمال کر رہی تھی۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق سنہ 2000 کی دہائی میں اس مقام کو دھماکہ خیز مواد بنانے اور خفیہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے تجربات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ٹیلی گرام پر جاری بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ جون 2025 میں ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں نے اس پروگرام کو خاصا نقصان پہنچایا تھا۔ بیان میں کہا گیا آئی ڈی ایف نے حال ہی میں نشاندہی کی ہے کہ اکتوبر 2024 میں نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی حکومت نے اس کمپاﺅنڈ کی بحالی کے اقدامات کیے۔ واضح رہے کہ ایران بارہا اس بات کی تردید کر چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ تاہم جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک میں سے ایران وہ واحد ملک ہے جس نے تقریباً ہتھیار بنانے کے لیے درکار سطح تک یورینیم افزودہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے