کوئٹہ ، بھائی کی فائرنگ، بھائی جاں بحق، بھتیجا اور بھانجہ زخمی،پولیس ذرائع
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے بیان کے مطابق بلوچ خان کالونی، مشرقی بائی پاس میں بھائی کی فائرنگ سے اس کا بھائی جاں بحق جبکہ بھتیجا اور بھانجہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ تھانہ خالق شہید کی حدود میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کفایت اللہ جاں بحق جبکہ دولت اور الطاف زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


