بھاگ، نامعلوم افراد کا اسکول اور کمیونٹی ہال پر حملہ،دونوں کو آگ لگادی، ایک شخص کو اغواءکرکے اپنے ہمرہ لے گئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی ) کچھی بھاگ مٹھل آباد میں مسلح افراد کا گرلز سکول اور کیمونٹی ہال پر حملہ آگ لگادی ایک شخص کو بھی اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ صدر بھاگ ناڑی کی حدود گوٹھ مٹھل آباد میں نا معلوم مسلح افراد نے گورنمٹ گرلز مڈل سکول اور کمیونٹی ہال پر حملہ کردیا اور آگ لگادی جس سے عمارتوں کو شدید نقصان اور گرلز سکول میں موجود سرکاری ریکارڈ کے جل کر تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ نا معلوم مسلح افراد نے ایک شخص جوگی بھنڈ نامی کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں

اپنا تبصرہ بھیجیں