حکومتی کابینہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی استدعا ہے،ہمشیرہ اسماءجتک
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)میں آج بھاری دل کے ساتھ پوری قوم، حکومت بلوچستان، حکومتِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے انصاف کی اپیل کر رہی ہوں۔ہماری بہن اور ہمارے خاندان نے شدید تکالیف اور ناقابل بیان صدمات برداشت کیے ہیں۔ ان واقعات نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ ہم مسلسل خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اور صرف یہی چاہتے ہیں کہ قانون اپنا کام کرے اور اس کیس میں ملوث تمام افراد کو مکمل، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ہم کسی سے خصوصی رعایت نہیں مانگتے، صرف انصاف چاہتے ہیں۔ ہم تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، مقدمے کی منصفانہ پیروی کی جائے، اور کسی بھی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے۔میں تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ ہماری آواز بنیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، اور انصاف کے اس مطالبے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ کسی اور خاندان کو ایسے دکھ اور خوف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انصاف، تحفظ اور قانون کی بالادستی ہی ہماری درخواست ہے


