ڈھاڈرکی متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام سیکورٹی کلیرنس نہ ملنے پر تاحال تاخیر کا شکار

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈرکے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطرکی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثرہوگئی تھی۔ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے دھماکےسےمتاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔مستونگ، قلات، پشین زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں