قلات، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ڈاکوﺅں کی کوچ پر فائرنگ ،مسافر محفوظ ، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار
قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹول پلازہ کے قریب کوئٹہ کراچی جانے والی کوچ پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی تاہم مسافر محفوظ رہے ڈاکو گن پوائنٹ پر مسافروں سے نقدی و موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔کوچ مالکان نے آئے روز مسافر کوچوں کو لوٹنے کے واقعات کے خلاف آر سی ڈی شاہراہ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔تاہم ایس ایچ او سٹی قلات میر نزیرآحمد عمرانی اور مسافر کوچ مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


