مہنگائی کی شرح میں 9.66 فیصد اضافہ ،حکومت عوام اقدامات کرے ، سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ملک بھر میں مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور عوام اس مہنگائی میں پس رہی ہے۔23 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر دباو¿ ڈال رہا ہے، منافع خوراورمافیاز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرتے ہیں۔ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات اور مافیاز کےخلاف مو¿ثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں