اسلام آباد میں بلوچستان سے معززین بلاکر ان سے توہین آمیز گفتگو کی گئی، مولانا
مولانا فضل الرحمٰن نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بلوچستان سے معززین بلا کر ان سے توہین آمیز گفتگو کی گئی تم باعزت لوگوں کو ذلیل کروں گے 2 ٹکے کے لوگوں کو مسلط کروں گے ۔ مزید کہا ہے کہ نئے صوبے ایک ادارے کی خواہش ہے ۔ کوئٹہ چھانوی کے قریب ہنہ اوڑک اور پہاڑ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا لوگوں کو شہید کیا زیارت میں بھی یہی ہوا بلوچستان میں آپکی رٹ نہیں بلوچستان کے لوگ کراچی نہیں جاسکتے راستے محفوظ نہیں کراچی کوئٹہ شاہراہ غیر محفوظ ہے بلوچستان میں آپ گاڑی میں اکیلے سفر کا تصور نہیں کرسکتے ۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں ٹھنڈی زمین امن تو دو اس وقت صوبوں کو توڑنے کے بعد کسی اور کی حکومت ہوگی بلوچ علاقوں میں خونریزی ہے پشتون علاقوں میں جنگ ہےکشمیر میں تین ماہ ہوگئے دھرنا جارہی ہے یہ ان سے بات نہیں کررہے گھر میں آگ لگی تم بٹوارے کی بات کرتے ہو
Load/Hide Comments


