پیپلز پارٹی کے کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر اکرم بنگلزئی کا پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئٹہ ڈویڑن کے کوآرڈینیٹر اور نائب صدر ضلع کوئٹہ میر محمد اکرم بنگلزئی نے پارٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔میر محمد اکرم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے موجودہ حالات اور بعض معاملات پر احتجاجاً اپنے عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے وہ جلد ہی باضابطہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں استعفے کی وجوہات اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔میر محمد اکرم بنگلزئی پیپلز پارٹی میں کوئٹہ ڈویڑن کے کوآرڈینیٹر کے علاوہ ضلع کوئٹہ کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے۔
Load/Hide Comments


