چینی کی مہنگی قیمت خرید سے سستی باہر بھجوانے کی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق وفاقی وزارت پیداوار کی مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت دے دی گئی۔ اس فیصلے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا، ڈھائی لاکھ ٹن مقامی سستی چینی برآمد کرنےکافیصلہ نہ ہو سکا۔ ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکافیصلہ مایوس کن ہے۔ کسانوں سےگنے کی فصل خریدنا ممکن نہیں ہوگا، شوگرملز مالکان نے وزارت پیداوارکو پیشگی آگاہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


