خضدار، خشک سالی نے تباہی، سینکڑوں بورنگ ٹیوب ویل خشک علاقہ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں مسلسل چار سالوں سے جاری خشک سالی نے تباہی مچا دی ہے ضلع بھر میں ہزاروں بورنگ خشک ہوچکے ہیں جبکہ کئی علاقے مکمل طور پر زیر زمین پانی سے محروم ہو گئے ہیں باغبانہ سمیت نواحی علاقوں زہری،کرخ زیدی اور نال وڈھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑے باغات سوکھ گئے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں مال مویشی بھی پانی نہ ہونے کے برابر ہیں جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ خضدار کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر چیک ڈیمزتعمیر کی جائیں تاکہ زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خضدار میں آبنوشی بحران جنم لے سکتا ہے حکومت خشک سالی کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرین کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں