خضدار شدید آبی بحران کی لپیٹ میں چار سالہ خشک سالی سے زیر زمین پانی ختم ہجرت کا خدشہ، تحریر- منیراحمد زہری
خضداربلوچستان کا دل کہلاتا ہے کبھی زرخیزی باغات پہاڑوں اور میٹھے چشموں کی سرزمین کے طور پر انہیں جاناجاتاتھا بزرگ لوگ کہتے ہیں کہ آج سے 30/40 سال قبل یہاں 20 فٹ پر پانی نکل آتاتھا کنویں لبریز ہوتے تھے اور کاریز رواں دواں تھےباغبانہ کرخ زہری اور نال تک ہر طرف ہریالی تھی لیکن آج صورتحال یکسر بدل چکی ہےاور خضدار ایک سنگین آبی بحران سے گزر رہا ہےگزشتہ چار سال سے خضدار اور اس کے گردونواح میں خاطر خواہ بارشیں نہیں ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلی نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےجن پہاڑوں سے کبھی سیلابی ریلے آتے تھے اور زمین سیراب ہوتی تھی وہ پہاڑ اب خشک ہوچکے ہیں بارش نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی ری چارج نہیں ہو رہا اور جو پانی تھا وہ ہم مسلسل نکال رہے ہیں ماہرین ارضیات کے مطابق خضدار کی زمین کی ساخت ایسی ہے کہ یہاں پانی کا ذخیرہ محدود ہے ایک میڈیا سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت خضدار شہر اور گردونواح میں پانی کی سطح تین سو فٹ سے بھی نیچے چلی گئی ہے اور سب سے خطرناک حقیقت یہ ہے کہ تین سوفٹ کے بعد سخت چکنی مٹی اور شور زدہ تہہ شروع ہو جاتی ہے جس کے بعد بورنگ مشین بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہے یعنی تین سو فٹ کے بعد پانی نہیں بلکہ ایک ایسی سخت اور شور والی چٹان ہے جو پانی کو ختم کر دیتی ہے اور یہ قدرت کی طرف سے ایک حتمی حدہےخشک سالی اپنی جگہ لیکن ہم نے خود بھی پانی کے ساتھ انصاف نہیں کیاہےخضدار کے اردگرد خاص طور پر باغبانہ فیروز آباد سنی کھنڈ کھٹان اور سمان پیرعمر اور دیگر زرعی علاقوں میں بے دریغ ٹیوب ویل نے زیر زمین پانی کابے رحمانہ استعمال کیاہےایک ٹیوب ویل دن میں لاکھوں گیلن پانی نکالتاہے اور سیکڑوں ٹیوب ویلز نے مل کر خضدار کے زیر زمین ذخیرے کو کھوکھلاکردیا ہےپینے کے پانی اور زرعی پانی میں فرق نہ رکھا گیاشہر کے باسی پیاسے ہیں اور باہر فصلیں سیراب ہورہے ہیں جو ایک تلخ مگر سچا توازن ہے ایک طرف پانی کم ہو رہاہے تو دوسری طرف خضدار کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے یونیورسٹیز کالجزز ہسپتالیں اور کاروباری مراکز کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آباد ہو رہی ہےشہر میں جو چند واٹر سپلائی اسکیمیں تھیں شوکڑ، کھٹان کوشک سنی اور دیگر علاقوں میں جو سپلائی لائنیں تھی وہ بھی حالیہ خشک سالی کی وجہ سے جواب دے چکی ہیں اور ان کے بور خشک ہو چکے ہیں جب نظام ناکام ہوتا ہے تو مافیا جنم لیتاہےآج خضدار میں پانی کا کاروبار سب سے منافع بخش کاروبار بن چکا ہےغریب عوام جو پہلے واٹر سپلائی سے مستفید ہوتے تھے آج ڈھائی ہزار سے تین ہزار روپئے میں فی ٹینکر پانی خریدنے پر مجبور ہیں یہ ٹینکر مافیا دن رات زیر زمین پانی نکال کر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں اس عمل نے پانی کی سطح کو مزید تیزی سے گرایا ہے اور ایک غریب مزدور کے لیے مہینے میں تین چار ٹینکر خریدنا ناممکن ہو گیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جب کسی علاقے سے پانی ختم ہوتا ہے تو وہاں سے زندگی ختم ہو جاتی ہےاگر اللہ نہ کرے خضدار میں پانی کی سطح مزید نیچے چلی گئی تو لوگ یہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور خضدار جو کبھی آباد تھا ویران ہوسکتا ہے یہ محض ایک خدشہ نہیں بلکہ ایک آنے والی حقیقت کی دستک ہےاس بحران سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ خضدارکے تمام ندی نالوں، باغبانہ فیروزآباد زیدی سمان پیرعمرکے راستوں پر چھوٹے بڑے چیک ڈیمز بنائے جائیں تاکہ بارش کا پانی ضائع ہونے کے بجائے زمین میں جذب ہو شہری حدود سے دس سے پندرہ کلومیٹر کے دائرے میں نئے زرعی بور اور ٹیوب ویلز پر فوری پابندی لگائی جائے اور موجودہ ٹیوب ویلز کیلئےٹائمنگ مقرر کی جائےضلعی انتظامیہ پانی کی قیمت مقرر کرے اور غیر قانونی بورنگ کرنے والوں اور ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی کرے شہر کی تمام بند واٹر سپلائی اسکیموں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرکے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے اور ہر اسکول کالج اور مسجد میں پانی بچانے کی مہم چلائی جائے پانی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اور قرآن میں ہے اللہ پاک فرمان ہے ترجمعہ کہ ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے بنایا ہے اگر ہم آج اس کی قدر نہ کی تو کل ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کرے گی اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ بلوچستان، کمشنرخضدارڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر خضدار سے عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ خدارا خضدار کے پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لیں اس سے پہلے کہ بہت دیرہوجائےیہ وقت دیکھنے کا نہیں خضدار کو بچانے کا ہے اور خضدارکے پانی کو غیرضروری استعمال سے روکاجائے اورعوام کو اس شدید کوفت سے نجات دلانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔


