شینزین میں عالمی کاروباری رہنماوں کا اجتماع

تحریر: حسن بٹ

دنیا کی توجہ اس وقت چین کے جنوبی شہر شینزین پر مرکوز ہے جہاں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون یعنی اے پی ای سی کا سی ای او سمٹ 2026 منعقد ہو رہا ہے۔ یہ سمٹ 17 سے 18 نومبر کو شینزین کے چھیان ہائی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوگا، جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سمٹ کا موضوع ہے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیں، مشترکہ جیت والا مستقبل بنائیں یہ موضوع صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایشیا پیسیفک خطے کے مستقبل کے لئے ایک واضح وڑن ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور عوام سے عوام کے رابطوں کو ایک نئی سمت دینے کا عزم شامل ہےیہ سمٹ اس لحاظ سے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ اس بار 30 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نتائج کی دستاویز اعلامیے کی شکل میں جاری کی جائے گی، جسے 2026 اے پی ای سی کاروباری رہنماو¿ں کے سمٹ شینزین اعلامیہ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ صرف ایک رسمی بیان نہیں ہوگا بلکہ ایک قابل عمل، قابل پیروی اور اتفاق رائے پر مبنی فریم ورک ہوگا جو آئندہ برسوں میں ایشیا پیسیفک کے کاروباری تعاون کی رہنمائی کرے گا۔اس سمٹ میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اے پی ای سی کی 12 معیشتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، چین کے ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جمہوریہ کوریا، ملائیشیا، میکسیکو، روس، تھائی لینڈ اور ویتنام کے رہنما شامل ہیں۔ یہ رہنما سمٹ میں تقاریر کریں گے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے۔رہنماوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اے پی ای سی آج بھی دنیا کا سب سے اہم اقتصادی فورم ہے۔ ایشیا پیسیفک خطہ دنیا کی آبادی کا تقریباً 40 فیصد اور عالمی جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ اس لئے یہاں ہونے والے فیصلے پوری دنیا کی معیشت پر اثر انداز ہوتے ہیں شینزین میں ہونے والی یہ ملاقاتیں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لئے نئی راہیں کھولیں گی۔سمٹ میں حکومت، کاروبار اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے 2,000 سے زائد افراد شرکت کریں گے شرکائ 21 اے پی ای سی معیشتوں کی مکمل نمائندگی کریں گے جو اس سمٹ کی جامعیت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ شریک کمپنیوں میں دنیا کی 500 بڑی کمپنیوں میں سے 115 کمپنیاں شامل ہیں یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی کاروباری برادری ایشیا پیسیفک کو مستقبل کا مرکز سمجھتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ چین کے علاوہ دیگر معیشتوں سے شریک کمپنیوں میں امریکی کمپنیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو تقریباً 20 فیصد بنتی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ تجارتی اختلافات اور جیوپولیٹیکل کشیدگی کے باوجود کاروباری دنیا ایک دوسرے سے جڑی رہنا چاہتی ہے اور تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ امریکی کمپنیوں کی بڑی شرکت یہ پیغام دیتی ہے کہ معیشت کو سیاست سے الگ رکھ کر مشترکہ مفادات کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔سمٹ کے دوران تین بنیادی موضوعات پر خصوصی مباحثے ہوں گے۔ پہلا موضوع ہے باہمی رابطوں کے عظیم منصوبے کی مشترکہ تصویر کشی اس کے تحت خطے میں بنیادی ڈھانچے، سپلائی چین، ڈیجیٹل رابطوں، بندرگاہوں، ریلوے، ہوائی رابطوں اور سرحد پار تجارت کو مزید آسان بنانے پر بات ہوگی۔ کووڈ کے بعد دنیا نے یہ سیکھا ہے کہ سپلائی چین میں ذرا سی رکاوٹ پوری دنیا کی معیشت کو ہلا دیتی ہے۔ اس لئے اب سب کا زور ایک مضبوط، لچکدار اور مربوط رابطہ نظام بنانے پر ہے۔دوسرا موضوع ہے کھلے اور جامع مصنوعی ذہانت کے اختراعی ماحول کی مشترکہ تعمیر مصنوعی ذہانت آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیکنالوجی ہے۔ یہ صنعت، صحت، تعلیم، زراعت، مالیات اور ہر شعبے کو بدل رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کئی سوالات بھی ہیں۔ ڈیٹا کی حفاظت، اخلاقیات، روزگار پر اثرات اور ترقی پذیر ممالک تک ٹیکنالوجی کی رسائی جیسے مسائل پر اس سمٹ میں کھل کر بات ہوگی۔ چین کا موقف ہے کہ مصنوعی ذہانت کو صرف چند ممالک یا چند بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ یہ سب کے لئے کھلی، جامع اور فائدہ مند ہونی چاہیے۔تیسرا موضوع ہے ایشیا پیسیفک آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کے نئے سفر کا مشترکہ آغاز آزاد تجارت ہمیشہ سے اے پی ای سی کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ اب اسے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ڈیجیٹل تجارت، گرین تجارت، خدمات کی تجارت اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو عالمی منڈی سے جوڑنا اس ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی نائب چیئرپرسن لی چھنگ شوانگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سمٹ کے اختتام پر شینزین اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سمٹ کی 30 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ نتائج کی دستاویز اعلامیے کی شکل میں جاری کی جائے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اعلامیہ کاروباری برادری کی بنیادی تجاویز کو منظم انداز میں شامل اور یکجا کرے گا، اقتصادی رہنماو¿ں کے اجلاس کو پالیسی سفارشات پیش کرے گا اور مستقبل میں ایشیا پیسیفک کاروباری تعاون کے لئے اتفاق رائے پر مبنی فریم ورک فراہم کرے گا۔ یہ ایک قابل عمل اور قابل پیروی مشترکہ ایکشن فریم ورک ہوگا، جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ سمٹ میں ہونے والی باتیں صرف کاغذ تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات میں تبدیل ہوں۔یہ اعلامیہ دراصل کاروباری برادری کی آواز کو رہنماو¿ں تک پہنچانے کا ایک مضبوط ذریعہ ہوگا۔ عام طور پر سمٹ میں تقاریر ہوتی ہیں اور پھر سب اپنے اپنے ملک واپس چلے جاتے ہیں۔ لیکن اس بار ایک تحریری، متفقہ اور ٹریک کئے جانے والے اعلامیے کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر عمل بھی ہو۔شینزین کا انتخاب بھی بہت معنی خیز ہے۔ شینزین کو چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کا کھڑکی اور علامت سمجھا جاتا ہے۔40 سال پہلے یہ ایک چھوٹا سا ماہی گیروں کا گاو¿ں تھا آج یہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی اور اختراعی مراکز میں سے ایک ہے۔ ہواوے، ٹینسنٹ، ڈی جے آئی جیسی عالمی کمپنیوں کا گھر شینزین ہے۔ یہ شہر اس بات کی زندہ مثال ہے کہ کھلے پن، اختراع اور محنت سے کس طرح ترقی کی جا سکتی ہے۔چھیان ہائی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اس سمٹ کا انعقاد شینزین کو دنیا کے سامنے مزید نمایاں کرے گا اور گریٹر بے ایریا کی ترقی کو بھی نئی رفتار دے گا۔ گریٹر بے ایریا جس میں ہانگ کانگ، مکاو¿، گوانگ ڑو اور شینزین شامل ہیں، آج دنیا کے سب سے متحرک اقتصادی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔آج دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے تجارتی تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے جیوپولیٹیکل کشیدگی ہے موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ ہے اور عالمی ترقی کی رفتار سست ہو رہی ہے۔ ایسے وقت میں شینزین میں ہونے والا یہ سمٹ ایک مثبت پیغام دے رہا ہے کہ تعاون ہی ترقی کا راستہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ سمٹ ایشیا پیسیفک خطے میں تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے نہ صرف بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ چھوٹے کاروباروں، نوجوانوں، خواتین کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔یہ سمٹ اس بات پر بھی زور دے گا کہ ترقی جامع ہونی چاہیے۔ یعنی ترقی کا فائدہ صرف چند امیر ممالک یا بڑی کمپنیوں کو نہیں بلکہ سب کو ملنا چاہیے۔ ڈیجیٹل معیشت میں سب کی شمولیت، گرین ترقی اور پائیدار ترقی اسی جامع وڑن کا حصہ ہیں۔اگرچہ پاکستان اے پی ای سی کا ممبر نہیں ہے لیکن اس سمٹ کے فیصلے پاکستان سمیت پورے ایشیا کے لئے اہم ہیں۔ ایشیا پیسیفک میں تجارت اور رابطوں میں بہتری سے پورے ایشیا کی سپلائی چین بہتر ہوگی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے پاکستان پہلے ہی اس علاقائی رابطے کا حصہ ہے۔ شینزین سمٹ میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تجارت پر ہونے والی بات چیت پاکستان کے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے لئے بھی نئے دروازے کھول سکتی ہے۔اے پی ای سی سی ای او سمٹ 2026 صرف ایک دو روزہ اجلاس نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ ہے۔ اس کا موضوع مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیں مشترکہ جیت والا مستقبل بنائیں اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا اب اکیلے آگے نہیں بڑھ سکتی۔ سب کو مل کر چلنا ہوگا۔شینزین اعلامیہ اس عزم کو تحریری شکل دے گا اور آنے والے سالوں میں ایشیا پیسیفک کے کاروباری تعاون کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ دنیا کی نظریں اب شینزین پر ہیں اور سب کو امید ہے کہ یہاں سے خوشحالی، تعاون اور مشترکہ مستقبل کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں