ٹرین پر پتھراو نہ کریں،ٹرینوں پر پتھراﺅ ایک شرارت نہیں بلکہ ایک سنگین اور خطرناک عمل ہے، ریلوے حکام

کوئٹہ (آن لائن) جناح پیپلز ٹرین سمیت دیگر ٹرینوں پر پتھراﺅ ایک شرارت نہیں بلکہ ایک سنگین اور خطرناک عمل ہے، جس سے مسافروں کی جان اور ٹرین کو مالی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ٹرین سروس متاثر یا معطل ہو سکتی ہے اور سرکاری و ریلوے املاک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔جس سے لوگوں کو سفری سہولیات میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستان ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہریوں عوام، خصوصاً والدین، اساتذہ اور عمائدین ، معززین سمیت سیاسی و سماجی رہنماﺅں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو چلتی ٹرینوں پر پتھراو سے روکیں اور انہیں اس خطرناک عمل کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔کیونکہ یہ ٹرین عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے چلائی گئی ہے، لہٰذا اس پر پتھراو سے نہ صرف مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بلکہ عوام کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی سرکاری سروس اور قیمتی ریلوے اثاثوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ریلوے ، ضلعی پولیس اور ٹریک پیٹرولنگ عملہ حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کر رہا ہے، اس حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کے لئے مساجد میں اعلانات اور شہریوں میں پمفلٹس کی تقسیم اور مقامی عمائدین کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے جس کامقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ٹرین پر پتھرا¶ نہ کریں ریلوے املاک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان و مال کو محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں