دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دوکم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے ، پولیس

کوئٹہ(این این آئی ) دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کو دکی میں مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دو بھائی محمد حسن اور محمد ہاشم جاں بحق ہوگئے ۔دونوں افراد کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال لی گئیں ۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں