خضدار ،فیروز آباد اناری ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

خضدار (آن لائن)خضدار کے علاقے فیروز آباد اناری ندی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے فیروز آباد کی اناری ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پرلاش کو شناخت کے لیے رکھا گیا ھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ھے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اور تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں