تربت، شاہی تمپ کے علاقہ میں سڑک کی تعمیر پر مامور ورکرز کو وارننگ، دستی بم پھینک دیا، پولیس ذرائع

تربت(نمائند ہ انتخاب) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی شاہی تمپ کے علاقہ میں سڑک کی تعمیر پر مامور مزدوروں کو وارننگ، دستی بم پھینک دیاپولیس ذرائع کے مطابق شاہی تمپ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سڑک کی تعمیراتی مزدوروں کے پاس آکر انہیں وارننگ دی اور اس کے بعد دستی بم پھینک دیا۔ذرائع کے مطابق دستی بم رولر مشینری کے اندر گرا تاہم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں