یمن کی المخا بندرگاہ پرحالیہ حوثیوں کے میزائل حملے کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں معطل
بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی حکومت کے مطابق یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ڈائریکٹر بندرگاہ نے بتایا کہ المخا بندرگاہ نے حالیہ حملوں کے بعد تجارتی اور بحری سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔حملوں کے دوران بندرگاہ کو 25 سے زائد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، یمنی فوج کے 30 اہلکار شہید، کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئیبندرگاہ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ نقصانات کا تخمینہ 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔ جمعے کے روز حوثیوں نے المخا بندرگاہ پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، میزائل حملوں میں شہری، اقتصادی اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔المخا بندرگاہ بحیرہ احمر میں باب المندب آبنائے کے قریب واقع ہے، جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والا اہم بحری راستہ ہے اور عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔


