مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان

دوحہ (ویب ڈیسک)امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا نیاجدید سسٹم فراہم کردیا گیا ہے، نئے سسٹم میں جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام فراہم کیے گئے، 24ہزار سے زائد اینٹی ڈرونز سسٹم اور 1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون پہنچا دیے۔ منصوبے کے تحت 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی امریکی افواج کو فراہم کی گئی ہیں، نئے جدید ہتھیار مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے تحفظ دیں گے جب کہ مشرق وسطی کے بعد بحرالکاہل اوریورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جنگی سامان دیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں